اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری نرخوں کے باوجود برائلر گوشت اور سبزیوں کی قیمتیں بے قابو

25 Aug 2025
25 Aug 2025

(لاہور نیوز) مرغی کے گوشت کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے، سرکاری نرخوں کے باوجود بازار میں قیمتیں مقررہ حد سے کہیں زیادہ ہیں۔

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت سرکاری طور پر 595 روپے مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ گوشت 660 روپے کلو بیچا جا رہا ہے، صافی گوشت کی قیمت 760 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

زنده برائلر گوشت کی ہول سیل قیمت 397 روپے کلو اور پرچون ریٹ 411 روپے مقرر ہے، لیکن ان سرکاری نرخوں کی پرواہ کئے بغیر قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں، فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں فی درجن قیمت 296 روپے ہو گئی ہے اور انڈوں کی پیٹی مارکیٹ میں 8 ہزار 760 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ادھر سرکاری نرخوں میں چار سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، پیاز کی سرکاری قیمت 70 روپے فی کلو ہے لیکن بازار میں 100 روپے تک فروخت ہو رہی ہے، ٹماٹر 140، لہسن 400، ادرک 600 اور سبز مرچ 150 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہیں، ٹینڈے 260، آلو 120، کھیرے 140 اور کریلے 200 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں کیلا درجہ اول 260 اور دوئم 180 روپے درجن میں دستیاب ہے، سیب 420، آڑو اور خوبانی 400، انگور 420 اور پپیتا 650 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے