اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اب ہمیں معرکہ معیشت لڑنا، اگلا ہدف 100 ارب ڈالر ایکسپورٹ ہے: ایس ایم تنویر

24 Aug 2025
24 Aug 2025

(لاہور نیوز) پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ معرکہ حق تو ہو گیا اب ہمیں معرکہ معیشت لڑنا ہے، اگلا ہدف 100 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہے۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جنگ میں بھارت کو بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے فجر کے وقت جوابی حملے شروع کیے اور عصر تک دشمن کو مار گرایا، پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔

پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ کا کہنا تھا کہ صوبے کی ضرورت ہے تو ہمیں صوبہ چاہیے، آپ چاہے اس کو کوئی اور نام دے دیں، ہمارا بہت پیارا ملک ہے یہاں ہمیں عزت ملتی ہے، اس پیارے ملک کو ہم نے اور پیارا کرنا ہے۔

اپنی گفتگو کے اختتام پر ایس ایم تنویر نے مزید کہا  کہ کلائمیٹ چینج کی وجہ سے تین سال سے شور مچ رہا تھا کہ 52 گلیشئر پگھل رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے