اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے مکمل آگاہی ترجیح ہے: وزیراعظم

12 Aug 2025
12 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے مکمل آگاہی حکومت کی ترجیح ہے۔

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بالخصوص پاکستان کی نوجوان آبادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کی نوجوان آبادی عزم و ہمت اور بہادری کی مثال ہے، ہماری نوجوان آبادی ملکی معاشی ترقی میں بنیادی پہیے کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال یہ دن مقامی نوجوان آبادی کیلئے مستحکم ترقیاتی اہداف کے تناظر میں منایا جا رہا ہے، نوجوان قومی اور عالمی افق پر ملک کا نام روشن کرتے ہیں، نوجوان مقامی سطح پر بھی معیشت میں اپنا تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعلیم، ہنرمندی، پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کیلئے پالیسیاں بنا رہے ہیں، قومی مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے استعمال میں مدد دے گی، قومی یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کامیابی سے لاکھوں نوجوانوں کی ہنرمندی میں اضافہ کر رہا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ نوجوانوں کی کاروباری اور کاشتکاری کی صلاحیتوں کے استعمال کیلئے آسان قرضے دینا شروع کئے، حکومت نے اڑان پاکستان کے تحت کمیونٹی سطح پر نوجوانوں کیلئے پلیٹ فارمز کا اہتمام کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے