اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا ژوب میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن پرسکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین

10 Aug 2025
10 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں فتنہ الخوارج کے مزید 14 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر،پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری پاک وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے ہر کارندے کا خاتمے کرنے کے لئے پوری قوم پر عزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے