اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہونہار سکالرشپ پروگرام نوجوان طلبہ کے خواب پورے کر رہا ہے: مریم نواز شریف

12 Aug 2025
12 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام نوجوان طلبہ کے خواب پورے کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر نوجوان ملت کے مقدر کا ستارہ ہے اور ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے، نوجوان پاکستان اور بالخصوص پنجاب کا روشن مستقبل اور قابلِ قدر سرمایہ ہیں، ہم نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے تمام وسائل نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام نوجوان طلبہ کے خوابوں کی تعبیر بن رہا ہے، سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے ہزاروں نوجوان جدید علوم و ٹیکنالوجی سے مستفید ہو رہے ہیں، کھیلتا پنجاب پروگرام نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں اور سپورٹس میں نمایاں ہونے کے مواقع فراہم کر رہا ہے، ای-بائیکس سکیم ہزاروں طلبہ کو باعزت سفری سہولت اور خود مختاری دے رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوانس مارکیٹ بیسڈ آئی ٹی تربیت نوجوانوں کو محض نوکری کیلئے نہیں بلکہ نوکریاں پیدا کرنے کے قابل بنا رہی ہیں، مریم نواز کلینکس میں ینگ میڈیکل گریجویٹس عوامی خدمت کی عملی مثال بن رہے ہیں، آسان کاروبار کارڈ اور فنانس سکیم نوجوانوں کو معاشی خودمختاری کی جانب گامزن کر رہی ہے، انٹرن شپ پروگرامز مختلف سرکاری محکموں میں نوجوانوں کو عملی تجربہ اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کر رہے ہیں۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں پر ہمارا اعتماد ہمیشہ قائم رہے گا، اور ان کی کامیابی سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہو سکتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے