پنجاب گورنمنٹ
سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی دیرینہ کارکن شوکت کشمیری کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
10 Aug 2025
10 Aug 2025
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن اور مخلص رہنما شوکت کشمیری کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے شوکت کشمیر ی کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، حمزہ شہباز شریف نے مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات کا تذکرہ بھی کیا۔
حمزہ شہباز نے کہا مرحوم شوکت کشمیری نے پارٹی کیلئے جیل اور صعبتیں برداشت کیں، شوکت کشمیری جیسے کارکن اور رہنما کسی بھی سیاسی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں، وہ پارٹی کے قابل فخر رہنما تھے، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما و کارکنان بھی موجود تھے۔
