اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈا کو حتمی شکل دیدی گئی

09 Aug 2025
09 Aug 2025

(لاہورنیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا فائنل کرلیا گیا۔

پی ایف ایف نے پندرہ نکاتی ایجنڈہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو بھیج دیا، جس میں فرنچائز لیگ، نئے اکاؤنٹس کا کھولنا اور جنرل سیکرٹری کی تقرری بھی شامل ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں صدر محسن گیلانی اراکین کو فیفا اور اے ایف سی سے ملاقات پر بریفننگ دیں گے، آذربایجان اور چین کی فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدوں پر بھی اراکین کو بریف کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے لوگو کا ڈیزائن بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا ، ایجنڈے میں فرنچائز لیگ، پریمیئر لیگ اور چیلنج کپ کے آغاز پر بات بھی شامل ہے، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے بیک اکاؤنٹس کھولنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ پی ایف ایف آئین کے مطابق مختلف کمیٹیوں کی تشکیل بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے بجٹ کی منظوری بھی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں ہوگی۔اجلاس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی سے ریکارڈ کی وصولی بھی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے