08 Aug 2025
(لاہورنیوز) پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
قبل ازیں قومی ٹیم نے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال لئے، برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا، بولرز اور بیٹرز نے نیٹ سیشن میں دیئے گئے مخصوص ٹارگٹس کو کامیابی سے مکمل کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔
