اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب: کالجز، ہسپتالوں اور عدالتوں کی سولرائزیشن کیلئے 22 ارب کے فنڈز منظور

08 Aug 2025
08 Aug 2025

(لاہور نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 22 ارب 18 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کر لئے گئے۔

فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 16ویں اجلاس میں دی گئی، اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی، پنجاب میں جھینگا کی فارمنگ کیلئے 9 ارب 94 کروڑ منظور کیے گئے، بڑے پیمانے پر جھینگا کی فارمنگ کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 50 کروڑ منظور ہوئے۔

پنجاب میں سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن کیلئے 2 ارب 94 کروڑ منظور کیے گئے، پنجاب میں الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 3 کروڑ منظور ہوئے، پنجاب کے ڈسٹرکٹ، سیشن کورٹس اور ہائی کورٹ بنچز کی سولرائزیشن کیلئے 3 ارب منظور کیے گئے۔

پنجاب کے 52 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی سولرائزیشن کیلئے 97 کروڑ منظور ہوئے ،ریسکیو میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کے انٹرن شپ پروگرام کیلئے 1 ارب 5 کروڑ منظور کر لیے گئے۔

پنجاب کی 39 تحصیلوں میں فائر سروس کیلئے 1ارب 88 کروڑ منظور ہوئے، پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ایمبولینسز کی فراہمی کیلئے 1 ارب 85 کروڑ منظور ہوئے، اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی  ،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسر بھی شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے