08 Aug 2025
(لاہور نیوز) فیصل ٹاؤن میں اکبر چوک فلائی اوور سے گر کر میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر آ رہے تھے جس دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
فلائی اوور سے اترتے ہوئے 65 سالہ افضل کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے جا گرے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ 60 سالہ بیگم عابدہ نور موقع پر جاں بحق ہو گئی اور شوہر شیخ افضل ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
