اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کیلئے ای آکشن سسٹم کا آغاز

08 Aug 2025
08 Aug 2025

(لاہور نیوز) گھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کیلئے ای آکشن سسٹم کا آغاز ہو گیا۔

30 اگست تک شہری اپنے پسندیدہ گاڑی کے نمبروں کے حصول کے لئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، اس انقلابی سسٹم کی مدد سے اب شہری اپنی پسند کے نمبروں کی نیلامی میں گھر بیٹھے حصہ  لے سکیں گے، جس سے نہ صرف ان کی سہولت میں اضافہ ہو گا بلکہ کرپشن اور ایجنٹ کلچر کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا۔

ای آکشن سسٹم کو پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ ایکسائز پنجاب نے مشترکہ طور پر متعارف کروایا ہے، اس میں موٹرسائیکل اور موٹرکار کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات ای آکشن ایپ پر شفاف طور پر دستیاب ہوں گی۔

چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ فیصل یوسف نے اس اقدام کو شفافیت اور شہریوں کی سہولت کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ای آکشن نظام  نے روایتی پیچیدگیوں کا خاتمہ کر دیا ہے، اب شہری اپنے پسندیدہ نمبروں کے لئے آسان طریقے سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور موبائل ایپ یا ویب پورٹل کے ذریعے نیلامی میں حصہ  لے سکتے ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ یہ سسٹم کرپشن اور ایجنٹ کلچر کے خاتمے میں مؤثر ثابت ہوا ہے، عوام اب بغیر کسی پریشانی کے گھر بیٹھے بولی میں حصہ  لے سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے