08 Aug 2025
(لاہور نیوز) نادرا نے صارفین کی سہولت کیلئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا اور اپ گریڈ شدہ ورژن جاری کر دیا۔
نادرا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ موبائل ایپ پاک آئی ڈی کا نیا ورژن پہلے سے کہیں تیز تر اور بہتر ہے۔
نئی خصوصیات اور سہولیات کی بدولت موبائل ایپ کا استعمال انتہائی آسان ہے جس میں آپ کو درخواست شروع کرتے وقت چہرے کے ذریعے بائیومیٹرک کی تصدیق کی سہولت میسر ہو گی۔
خاندان کے افراد کی تفصیل دیکھنے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ختم ہو گئی، نادرا سینٹر میں اپوائنٹمنٹ بکنگ، ٹریکنگ آئی ڈی چیک کرنے کی سہولت ہو گی۔
نادرا موبائل ایپ کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کریں اور نئی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔
