اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سندر میں تیز رفتار کار کا خوفناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

08 Aug 2025
08 Aug 2025

(لاہور نیوز) سندر کے علاقے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ شاہکام فلائی اوور کے قریب پیش آیا، جب دو تیز رفتار کاریں بحریہ ٹاؤن کی جانب جا رہی تھیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک کار  نے فلائی اوور سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ایک موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ریڑھی بانوں پر چڑھ گئی۔

حادثے کے وقت چار ریڑھی بان فٹ پاتھ کے قریب موجود تھے، اس افسوسناک واقعے میں 25 سالہ غلام اور 24 سالہ رمضان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 28 سالہ امیر اور 24 سالہ شاہد کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیورز کی تلاش کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے