اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دیدی

05 Aug 2025
05 Aug 2025

(لاہور نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مفت ای بائیکس فراہم کی جائیں گی، ای بائیکس اور رکشوں پر سبسڈی کیلئے 9 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق سال 26-2025 میں 1 لاکھ 16 ہزار ای بائیکس دی جائیں گی، اسی عرصہ کے دوران 3,170 ای رکشوں پر سبسڈی فراہم ہو گی۔

پہلے مرحلے میں 40 ہزار بائیکس، 1,000 رکشے جلد فراہم کیے جائیں گے، ترسیلات زر سکیم کے واجبات کی ادائیگی کیلئے ضمنی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے جبکہواجبات کی ادائیگی کیلئے بھی 30 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ ترسیلات زر سکیم کے واجبات 58.26 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، گرانٹ پر عملدرآمد کیلئے وزارت خزانہ کو سٹیٹ بینک سے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔

سکیم کا مالی تجزیہ اور رپورٹ 15 ستمبر تک ای سی سی کو پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں قائد اعظم یونیورسٹی کیلئے 2 ارب روپے کی بیل آؤٹ گرانٹ کی منظوری دیتے ہوئے یونیورسٹی کو مالی خود کفالت کا منصوبہ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے