04 Aug 2025
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ میٹرک میں اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
وزیر تعلیم پنجاب کی جانب سے اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کے لیے انعامات جبکہ مسلسل خراب امتحانی نتائج دینے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ خراب نتائج دینے والے اساتذہ کو اپنے مستقل بارے سوچنا ہو گا، اساتذہ کو اب ہر صورت بچوں پر محنت کرنا ہو گی۔
