اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور میں چینی کی قلت، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی

04 Aug 2025
04 Aug 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قلت کا مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا۔

ہول سیل ڈیلرز کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے، جس کے باعث چھوٹے دکاندار چینی کی خرید و فروخت سے اجتناب برتنے لگے، حکومت کی جانب سے چینی کا سرکاری نرخ 173 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، لیکن یہ قیمت محض کاغذوں تک محدود ہے۔

ذرائع کے مطابق ہول سیل ڈیلرز من مانے نرخ وصول کرتے ہوئے 50 کلو چینی کا تھیلا 8,850 روپے تک فروخت کر رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ فی کلو قیمت تقریباً 177 روپے ہونی چاہئے، لیکن مارکیٹ میں چھپ چھپا کر چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

چینی کی عدم دستیابی کے باعث شہری متبادل اشیاء کی طرف رخ کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں شکر اور گڑ کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، 250 روپے فی کلو والی شکر اب 300 روپے میں ملنے لگی اور 220 روپے والا گڑ 270 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ چینی مل نہیں رہی، اگر کہیں مل بھی رہی ہے تو مہنگی ہے، حکومت نرخ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے