جرم وانصاف
نیشنل سائبر کرائمز کا چھاپہ، خاتون کو بلیک میل کرنیوالا ٹک ٹاکر لاہور سے گرفتار
31 Jul 2025
31 Jul 2025
(لاہور نیوز) نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (ملتان) نے لاہور میں کارروائی کے دوران خاتون کو بلیک میل کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت فیصل جٹ کے نام سے ہوئی ہے جسے لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے، مذکوری ایجنسی کے مطابق ملزم فیصل جٹ نے خود کو NCCIA کا اہلکار ظاہر کر کے خاتون کو دھوکہ دیا اور اس سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے ہتھیا لئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ملزم کی جانب سے متاثرہ خاتون سے قابل اعتراض مواد لینے کی کوشش بھی کی گئی، ملزم کے خلاف درج مقدمے میں PECA کی دفعات 20، 21، 24 اور PPC کی متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔
