اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب حکومت کا اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت کے قیام کا فیصلہ

31 Jul 2025
31 Jul 2025

(لاہورنیوز)حکومتِ پنجاب نے صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کے لیے نئی وزارت قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا اس سلسلے میں دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز (ترمیمی) بل 2025 کو پنجاب اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

یہ بل گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد 2024 کے ایکٹ میں اہم ترامیم کر کے پرائس کنٹرول کے نظام کو مزید فعال بنانا ہے۔ترمیمی بل کے تحت ایک نئی پرائس کنٹرول کونسل تشکیل دی جائے گی جس کی صدارت وزیر برائے پرائس کنٹرول یا وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نامزد کردہ کسی عوامی نمائندے کے سپرد ہو گی۔

بل کے متن کے مطابق کونسل میں ماہرین اور سٹیک ہولڈرز کی مساوی نمائندگی دی جائے گی جن کی تعداد تین تین رکھی گئی ہے تاکہ فیصلہ سازی میں توازن اور مشاورت کو فروغ دیا جا سکے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے جس کے بعد اسے نافذ العمل قرار دے دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد مہنگائی پر قابو پانا، مصنوعی قیمتوں میں اضافے کو روکنا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے