اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عبداللہ نواز کو بھی شکست، عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام

23 Jul 2025
23 Jul 2025

(لاہور نیوز) عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے انفرادی ایونٹ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا، پاکستان کے واحد کھلاڑی عبداللہ نواز کو مصری کھلاڑی آدم حویل نے پری کوارٹر فائنل میں 0-3 سے مات دے دی۔

رپورٹس کے مطابق مصر کے شہرنیوقاہرہ میں جاری عالمی جونیئر سکواش چیمپین شپ کے انفرادی ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں واحد پاکستانی کھلاڑی عبداللہ نواز مسلسل تیسری کامیابی کے بعد پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے۔

آدم حویل نے عبداللہ نواز کے خلاف پہلا گیم 6-11 سے جیتا اور دوسرے گیم میں 5-11 سے فتح حاصل کرنے کے بعد تیسرے گیم میں باآسانی 2-11 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔واضح رہے عبداللہ نواز نے تیسرے راؤنڈ میں امریکا کے آسکر، دوسرے راؤنڈ میں کینیڈا کے روہن پلوال اور پہلے راونڈ میں ہانگ کانگ کے کینگ ان لیونگ کو شکست دی تھی۔

پاکستان کے 4 میں سے 3 کھلاڑی محمدعمیرعارف، یحییٰ خان اور انس علی شاہ پہلے ہی راؤنڈ میں ہار گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے