23 Jul 2025
(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقے میں درخت کاٹتے ہوئے دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عارف والا کا رہائشی 30 سالہ بلال فیکٹری کا درخت کاٹ رہا تھا، درخت کٹ کر دیوار پر گرا، جس کی زد میں آکر بلال شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
متوفی کے گھر والوں نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔ لاہور پولیس نے لاش کو مردہ خانے جمع کروا دیا ہے، قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
