اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی کا ٹیسٹ کرکٹ کو 2 درجوں میں تقسیم کرنے پرغور

22 Jul 2025
22 Jul 2025

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کو 2 درجوں میں کرانے پر غور کررہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے 2  ڈویژن کی ٹیسٹ کرکٹ پر سٹڈی کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔

  رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈویژن 1  اور ڈویژن 2 میں 6،6  ٹیمیں شامل کرنے کی تجویز ہے، ورکنگ گروپ اس سال کے آخر تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو رپورٹ پیش کرے گا۔

ابتدائی تجویز کے مطابق رینکنگ کی ٹاپ 6  اور نچلی 6  ٹیمیں علیحدہ علیحدہ ڈویژن میں کھیلیں گی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ تجاویز منظور ہونے کی صورت میں 2027 کے سائیکل میں اس کو نافذ کیا جاسکتا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں ڈویژن میں ٹیموں کے پروموشن اور ریلیگشن کے معاملے پر چیلنج کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ دو ڈویژن ٹیسٹ کرکٹ کا پلان پہلی بار 2016 میں آئی سی سی میں زیرِ بحث آیا تھا، 2016 کے پلان کے مطابق 7 ملک ٹاپ ڈویژن جبکہ 5 سیکنڈ رینک میں مقابلہ کریں گے، 2016 میں تب بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2 ڈویژن سسٹم کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

اس وقت بی سی سی آئی نے کہا تھا کہ 2 ڈویژن سسٹم سے چھوٹے بورڈز کا مالی نقصان ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے