اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

16 Jul 2025
16 Jul 2025

( ویب ڈیسک) پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

انڈونیشیا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے اگلی عالمی جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں کھیلنے کا بھی حق حاصل کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر لیگ کے پہلے میچ میں بدھ کو پاکستان نے کوئی سیٹ ہارے بغیر انڈونیشیا کو 0-3 سے مات دے کر فائنل فور میں رسائی پا لی۔

پاکستان جمعرات کو دوسرے میچ میں ایران سے رسمی مقابلہ کرے گا، پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم ہے۔

قبل ازیں، چیمپئن شپ میں پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے گروپ ڈی میں کوریا اور سعودی عرب کو شکست دینے کے بعد چائنیز تائپے کو بھی مات دی تھی۔

پاکستان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے گروپ چیمپئن کی حیثیت سے کوارٹر لیگ میں جگہ بنائی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے