اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین جونیئر سکواش چیمپئن سہیل عدنان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

10 Jul 2025
10 Jul 2025

(لاہور نیوز) کوریا میں ہونے والی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن کے فاتح سہیل عدنان کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

سکوائش کے کھلاڑی سہیل عدنان کا بہاولپور پہنچے پر بھی شاندار استقبال کیا گیا، ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس انتظامیہ نے خوش آمدید کہا اور سہیل عدنان کو پروٹوکول کے ساتھ سرکاری گاڑی پر گھر پہنچایا۔

یاد رہے کہ بوائز انڈر 13 کے فائنل میں بہاولپور کے سہیل نے بھارت کے آیان دھنوکا کو شکست دے کر چیمپئن شپ پاکستان کے نام کی، سہیل عدنان کی کامیابی کا سکور 11۔5 ، 11 ۔2 ، 11 ۔13 اور 11۔ 6 رہا ہے۔

دوسری طرف انڈر 15 فائنل میں پاکستان کے نعمان خان  نے ہم وطن احمد رایان خلیل کو شکست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے