اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.43 قیمت فروخت : 39.50
  • یورو قیمت خرید: 328.19 قیمت فروخت : 328.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.14 قیمت فروخت : 378.81
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.99 قیمت فروخت : 204.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 378500 دس گرام : 324500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 346956 دس گرام : 297456
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4384 دس گرام : 3762
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی سے اعصام الحق کی ملاقات، ٹینس کے فروغ پر تبادلہ خیال

09 Jul 2025
09 Jul 2025

(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں محسن نقوی کو اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اعصام الحق نے ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل اور نئے ٹینس کورٹس بنانے کی یقین دہانی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

اعصام الحق قریشی نے پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارک باد دی اور ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی طرح پاکستان میں ٹینس کا بھی بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نئے ٹینس کورٹس بھی بنائیں گے، چاہتے ہیں کہ ٹینس میں بھی پاکستانی کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کریں، پی سی بی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے