
08 Jul 2025
(لاہور نیوز) اچھرہ کے علاقہ شاہ جمال کالونی کے 4 سالہ محمد فواد پر پالتو کتے کا حملہ، انور نامی شخص کے کتے نے مبینہ طور پر بچے کو بری طرح زخمی کر دیا۔
4 سالہ فواد کو گردن، چھاتی اور کمر پر گہرے زخم آئے، متاثر بچے کے والد کا کہنا تھا کہ فواد گھر سے چیز لینے کے لئے باہر نکلا ہی تھا کہ اسی دوران کتے نے اس پر حملہ کر دیا۔
اہل علاقہ نے بچے کی جان بچائی، والد زیب خان نے کتے کے مالک پر تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔