
08 Jul 2025
(لاہور نیوز) شہر میں سٹریٹ لائٹس اور سیوریج سسٹم کی بحالی کے لئے محکمہ خزانہ نے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال زون کے لئے 2 ارب 20 کروڑ روپے جاری کئے گئے، راوی زون کے لئے 1 ارب 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے اور داتا گنج بخش ٹاؤن کو 65 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔
اس کے علاوہ سمن آباد زون کے لئے 20 کروڑ روپے (200 ملین) جاری کئے گئے جبکہ نشتر زون کو 1 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔