08 Jul 2025
(لاہور نیوز) فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے گلشن اقبال میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 250 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق بیمار جانور کا گوشت گلشن اقبال میں آٹو رکشہ کے ذریعے سپلائی کیا جا رہا تھا، آٹو رکشہ میں گوشت لے جانے والے 3 افراد کو گرفتار کروا دیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے گوشت قبضے میں لے کر پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تفصیلی معائنے سے ثابت ہوا کہ گوشت انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ تھا، جبکہ رکشہ سوار افراد کے پاس ہیلتھ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں تھا۔
عاصم جاوید کا مزید کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت کا استعمال مختلف موذی امراض کا سبب بن سکتا ہے، صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
