اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے الرٹ، محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت

08 Jul 2025
08 Jul 2025

(لاہور نیوز) ملک کے وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر سفر کرنے والے مسافروں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق سینٹرل ریجن کے مختلف مقامات پر شدید بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

موٹروے ایم 2 پر لاہور سے شیخوپورہ تک شدید بارش ہو رہی ہے، جبکہ موٹروے ایم 3 پر فیض پور سے ننکانہ صاحب تک تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، اسی طرح قومی شاہراہ (نیشنل ہائی وے) پر لاہور، پتوکی اور اوکاڑہ کے علاقوں میں بھی بارش کی شدت برقرار ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس  نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران ڈرائیونگ کرتے وقت تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے، پھسلن اور دھند کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لئے مسافروں سے گزارش ہے کہ دوران سفر مکمل احتیاط برتیں۔

موٹروے پولیس  نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دوران سفر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر فوری رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے