اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چینی باشندے کے گھر میں چوری: گھریلو ملازمین ماسٹر مائنڈ نکلے، اے ایس پی شہربانو نقوی

07 Jul 2025
07 Jul 2025

(لاہور نیوز) اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے کہا ہے کہ گھر کے ملازمین چینی باشندے کے گھر میں چوری کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔

ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے کے گھر میں ہونے والی بڑی چوری کی واردات کو پولیس  نے صرف 36 گھنٹوں میں ٹریس کر لیا۔

اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ واردات میں ملوث تینوں ملزمان کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کی نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

اے ایس پی شہر بانو نقوی کے مطابق چینی شہری شی ڈیپو کے گھر سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کی گئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ واردات میں گھر کے ملازمین ہی ملوث تھے، جنہوں  نے نہایت منصوبہ بندی کے تحت اس واردات کو انجام دیا۔

گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں، جنہوں  نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق تینوں ملزمان  نے رقم کی تقسیم کا بھی انکشاف کیا ہے اور مزید برآمدگی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

اے ایس پی شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس  نے ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کیا، انہوں  نے اس کامیاب کارروائی کو پولیس ٹیم کی محنت اور تیز رفتار ایکشن کا نتیجہ قرار دیا۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھریلو ملازمین کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد انہیں ملازمت پر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے