اپ ڈیٹس
  • 315.00 انڈے فی درجن
  • 317.00 زندہ مرغی
  • 459.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.33 قیمت فروخت : 39.40
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.10 قیمت فروخت : 281.60
  • یورو قیمت خرید: 326.68 قیمت فروخت : 327.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.51 قیمت فروخت : 377.18
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.59 قیمت فروخت : 184.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.32 قیمت فروخت : 201.68
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.84 قیمت فروخت : 1.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.95 قیمت فروخت : 75.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.55 قیمت فروخت : 76.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.40 قیمت فروخت : 919.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 420400 دس گرام : 360400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 385364 دس گرام : 330364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5168 دس گرام : 4435
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی اور ٹیلی کام میں بڑے سنگ میل عبور

07 Jul 2025
07 Jul 2025

(لاہور نیوز) سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے دوسرے سال میں پاکستان کو آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں نمایاں اور تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی، سہولت کاری اور قیادت کی بدولت پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد ملی۔

رپورٹ کے مطابق آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لئے عالمی سطح کی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی جس سے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی انفراسٹرکچر مزید مستحکم ہوا اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ممکن ہوا۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک بھر میں 2 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز کی ٹریننگ دی گئی جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے، ساتھ ہی ساتھ فری لانسرز اور بین الاقوامی لین دین کے لئے نئی راہیں بھی ہموار ہوئیں۔

عالمی سطح پر سٹارٹ اپس تک رسائی، جدید آئی ٹی پارکس کی تعمیر اور سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی ایس آئی ایف سی کی ان کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کروایا۔

ایس آئی ایف سی کی زیر قیادت ہونے والی انقلابی تبدیلیوں اور کامیاب اقدامات کو ماہرین، سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے, یہ اقدامات نہ صرف معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں بلکہ نوجوانوں کو عالمی منڈی سے جوڑنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے