اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈپٹی کمشنر لاہور کا گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا حکم

07 Jul 2025
07 Jul 2025

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے شہر میں گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا  نے کہا کہ عوامی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون سب کیلئے برابر ہے اور گرانفروشوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہو چکے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔

ڈی سی لاہور  نے بتایا کہ آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت 20 اہم سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے جبکہ سیب، کیلا، آم، آڑو، کھجور اور خربوزے کی قیمتیں بھی قابو میں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو روزانہ مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ کارروائیوں میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

سید موسیٰ رضا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرانفروشی یا کسی بھی قسم کے استحصال کی صورت میں فوری طور پر کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر شکایت درج کرائیں یا ڈپٹی کمشنر لاہور کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رابطہ کریں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہر شکایت کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے