اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوگئے

05 Jul 2025
05 Jul 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوگئے۔

محمد مسرور نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کے ساتھ میرا باب اب ختم ہو گیا ہے، تمام کھلاڑیوں کے اعتماد اور سٹاف کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کا ہمیشہ حصہ رہوں گا، میں کسی مایوسی یا افسوس کے بغیر چھوڑ رہا ہوں۔

ذرائع کے مطابق محمد مسرور کے ساتھ پی سی بی کا معاہدہ سیریز ٹو سیریز تھا اور اب پی سی بی نے سپورٹ سٹاف میں نئی تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے، شین میکڈر مٹ کو فیلڈنگ کوچ اورگرانٹ لوڈن کو اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان شاہینز کے ساتھ ذمہ داریاں دیے جانے کا قوی امکان ہے اور پی سی بی جلد نئی تقرریوں کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپورٹ سٹاف میں کوچز کے لیے اشتہار دے رکھا تھا، پی سی بی سپورٹ سٹاف میں غیر ملکی کوچز کی شمولیت کا ارادہ رکھتا ہے، پی سی بی کے شارٹ لسٹ کیے جانے والوں میں غیر ملکی کوچز ہی شامل ہیں، پاکستانی کرکٹ بورڈ نے شان میکڈرمٹ اور گرانٹ لوڈن کو شارٹ لسٹ کیا ہوا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے