اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محرم الحرام: امن و امان کی صورتحال، پولیس کا فلیگ مارچ

04 Jul 2025
04 Jul 2025

(لاہور نیوز) محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے صدر ڈویژن پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں  نے کی، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس کی گاڑیاں فلیگ مارچ میں موجود تھیں، پی آر یو فورس، ڈولفن سکواڈ، آرمی اور رینجرز کی گاڑیاں فلیگ مارچ میں شامل تھیں۔

فلیگ مارچ ایس پی آفس گرین ٹاؤن سے شروع ہوا، مارچ باگڑیاں، واپڈا ٹاؤن، شوکت خانم ملتان روڈ، ٹھوکر، رائیونڈ روڈمیں کیا گیا، فلیگ مارچ بھوبتیاں چوک اور ٹھوکر نیاز بیگ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔

فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور سکیورٹی انتظات کو یقینی بنانا ہے، محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے