اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم کی مسلسل پانچویں فتح، سیمی فائنل میں پہنچ گئی

02 Jul 2025
02 Jul 2025

(لاہور نیوز) ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔

قومی ٹیم نے پانچویں میچ میں مالدیپ کو 39 کے مقابلے 49 گول سے شکست دے دی، مسلسل پانچ فتوحات کے بعد پاکستان ٹیم گروپ بی میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی، سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

کامیابی کی صورت میں پاکستان کی فائنل تک رسائی اور رینکنگ مزید بہتر ہونے کا امکان ہے۔

گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، میزبان کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کو رکھا گیا ہے۔

ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025ء کا فائنل میچ 4 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے