اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹرز کے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کا آج سے آغاز

30 Jun 2025
30 Jun 2025

(لاہور نیوز) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹرز کے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گا۔

کیمپ کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 17 کھلاڑی شرکت کریں گے، کیمپ 4 جولائی تک جاری رہے گا، گزشتہ روز سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے دوسرے مرحلے میں 15 کھلاڑی شریک ہوئے تھے، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی تھیں۔

کیمپ میں شامل نمایاں کھلاڑیوں میں عامر جمال، علی رضا، فخر زمان، حیدر علی، حسین طلعت، خواجہ نافع، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد فائق، محمد نواز، مبصر خان، محمد عرفان خان، سعود شکیل، شاہد عزیز اور یاسر خان شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے