
26 Jun 2025
(لاہور نیوز) گونگے بہرے بچوں کی قوت گویائی بحال کرنے کیلئے کوکلیئرامپلانٹ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں 7 کامیاب آپریشن مکمل کئے گئے ہیں ، ایم ایس یو او ایل ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر زاہد پرویز نے ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف گورنر یو او ایل اویس رؤف سمیت سینئر ڈاکٹرز بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈاکٹر زاہد پرویز کا کہنا تھا کہ اس وقت ہسپتال میں 7 کامیاب سرجریز کی گئی ہیں جبکہ مزید 60 مریضوں کی لسٹ بھی تیار ہے، اگلے ایک ماہ میں ان مریضوں کی بھی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کی جائے گی، پنجاب حکومت فی مریض 20 لاکھ روپے کا خرچہ اُٹھا رہی ہے۔