اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہ رخ خان کو پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑگیا

26 Jun 2025
26 Jun 2025

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے 2 پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور محمد عثمان طارق سے معاہدہ کیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔دوسری جانب آف اسپنر محمد عثمان پہلی بار ویسٹ انڈین گراؤنڈز میں ڈیبیو کریں گے، عثمان طارق پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کے حالیہ سیزن کے صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی صارفین کی جانب سے سپر اسٹار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ فوراً معاہدے کو ختم کیا جائے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بھی کسی قسم کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ ماضی میں یہی ہوتا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے