اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جونئیر ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان موخر

24 Jun 2025
24 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان موخر کردیا گیا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے پروگرام کا اعلان ملتوی کردیا گیا ہے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان، بیلجیئم، انگلینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، ہالینڈ، سپین، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، ارجنٹائن، کینیڈا، چلی، چین، بنگلادیش، جاپان، ملائیشیا، تھائی لینڈ، بھارت،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، نمبیبیا اور مصر نے کوالیفائی کر رکھا ہے۔

جونیئر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنائی اور مادو رائے میں شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے