اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کراپ انشورنس پروگرام متعارف کرایا، کسان کے ذریعے معیشت مضبوط کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

24 Jun 2025
24 Jun 2025

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ کراپ انشورنس پروگرام متعارف کرایا، کسان کے ذریعے معیشت مضبوط کر رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم انڈے، کٹے اور مرغیوں سے معیشت نہیں چلا رہے، بلکہ کسان کو بااختیار بنا کر معیشت کی بنیاد مضبوط کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حکومت کے دروازے کھٹکھٹانے کی بجائے، وزیراعلیٰ خود لوگوں کے دروازوں پر رمضان راشن پیک پہنچا رہی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت پنجاب کی مشینری کو ہر گلی، کوچہ، بازار اور محلے میں متحرک دیکھنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مثالی دیہات کا منصوبہ لا رہے ہیں جہاں صاف پانی، نکاسی آب، سینی ٹیشن اور دیگر سہولیات ہر علاقے کو بلا تفریق فراہم کی جائیں گی، خصوصاً جنوبی پنجاب کو اس میں نمایاں حصہ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ستر سال تک میونسپل ٹیکسز کے نظام کے نہ ہونے کے باعث دیہات کو بلدیاتی سہولیات سے محروم رکھا گیا، لیکن اب دیہاتوں کو سوک سروسز میں شامل کر کے تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اس موقع پر ماحولیاتی تحفظ کے دیگر اقدامات کا ذکر بھی کیا جن میں فیکٹریوں کے ویسٹ مینجمنٹ، 60 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ یونٹس کی تنصیب، پٹرول کی کوالٹی کنٹرول اور گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کا نیا نظام شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے