(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کو سرسبز بنانے کے لئے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا جس کے تحت پنجاب بھر میں گرین پروگرام کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری اور ماحولیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو کے تحت 50,869 ایکڑ رقبے پر 4 کروڑ 20 لاکھ درخت لگانے کا جامع منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ ایگرو فاریسٹری انیشی ایٹو کے تحت جنگلات کے غیر استعمال شدہ 3,790 ایکڑ رقبے پر تقریباً 13 لاکھ 75 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔
پنجاب کے بڑے شہروں راولپنڈی ، ملتان، لاہور، فیصل آباد سیالکوٹ، گجرات، ساہیوال میں موجود سرکاری زمنیوں پر شجر کاری کی جائے گی جبکہ مقامی ضلعی انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں شجر کاری سارا سال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہوگیا ہے، میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔
