پنجاب گورنمنٹ
پنجاب: بغیر اجازت اہلکاروں کے جیل سے باہر جانے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
23 Jun 2025
23 Jun 2025
(لاہور نیوز) سپرنٹنڈنٹ کی اجازت کے بغیر اہلکاروں کے جیل سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، اس ضمن میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق ڈیوٹی کے بعد وارڈر گارڈ جیل سے باہر چلے جاتے ہیں، ملیر جیل واقعہ کے بعد جیلوں کی سیکورٹی مربوط بنانا اشد ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل اہلکاروں کے ڈیوٹی روسٹر پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے، ڈیوٹی ختم ہونے پر بھی باہر جانے کیلئے جیل سپرنٹنڈنٹ سے اجازت لینا ہو گی۔
ڈی آئی جی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ویڈیو کال کر کے اہلکاروں کی جیل میں موجودگی کو چیک کیا جائے اور اجازت کے بغیر جیل سے باہر جانے پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
