اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گرمی میں کافی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

23 Jun 2025
23 Jun 2025

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے گرمیوں میں کافی استعمال کرنے سے صحت پر ہونے اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔

گرمیوں میں کافی پینے سے متعلق کئی عام غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، جن میں اکثر افراد یہ سمجھتے ہیں کہ یہ جسم کو پانی کی کمی یا گرمی کے مسائل کا باعث بنتی ہے۔تاہم جدید تحقیق اور ماہرین کی رائے کچھ مختلف ہے، اگرچہ کافی میں کیفین ہوتی ہے جو پیشاب آورہے مگر معمول کی مقدار میں (3 سے 4 کپ روزانہ) یہ ڈی ہائیڈریشن کا سبب نہیں بنتی۔

حقیقت یہ ہے کہ کچھ ماہرین کے مطابق گرم مشروبات جیسے کافی جسم کو اصل میں اندر سے ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتی ہے کیونکہ یہ پسینے کو بڑھاتی ہے، جو جسم کے درجہ حرارت کو نیچے لاتا ہے۔ البتہ اگر اردگرد کا ماحول حبس والا ہو تو یہ عمل کم مؤثر ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی نہ صرف گرم بلکہ آئسڈ کافی کی شکل میں گرمیوں میں بھی لطف اندوزی کا ذریعہ ہے۔ آئسڈ یا کولڈ کافی گرمی کے دنوں میں تازگی بخش سکتی ہے اور توانائی بھی مہیا کرتی ہے۔اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر یا دل کی کوئی خاص بیماری ہے، تب تو کیفین کے اثرات پر توجہ دینا ضروری ہے۔ مگر صحت مند افراد میں، روزانہ 2 سے 3 کپ کافی عمومی طور پر محفوظ سمجھی جاتی ہے چاہے سردی ہو یا گرمی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے