اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کا سیمی فائنل میں آج فرانس سے مقابلہ ہو گا

20 Jun 2025
20 Jun 2025

(لاہور نیوز) نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان کا سیمی فائنل میں آج فرانس سے مقابلہ ہو گا۔

قومی ہاکی ٹیم  نے گروپ مرحلے میں تین میچز کھیلے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ تین، تین گول سے برابر رہا، قومی ٹیم  نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے مات دی تھی۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کوریا کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا، بعدازاں دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

اہم معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 3 بجے ہو گا، یہ میچ پی ٹی وی سپورٹس اور ٹیپمیڈ پر لائیو دیکھایا جائے گا۔

فرانس کی عالمی درجہ بندی میں 9 ویں پوزیشن ہے جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں 2 درجے ترقی پانے کے بعد پاکستان کا 13واں نمبر ہے۔

ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ فرانس کے خلاف مزید بہتر پلاننگ کے ساتھ کھیلنے پر توجہ دیں گے، نوجوان کھلاڑی محنت کر رہے ہیں، امید ہے فائنل تک رسائی حاصل کریں گے۔

نیشنز کپ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی حاصل کرنے کی حقدار ٹھہرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے