اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم الحرام کی آمد، ایس پی سٹی کا عزاداری جلوسوں کے روٹس کا دورہ

19 Jun 2025
19 Jun 2025

(لاہور نیوز) محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایس پی سٹی بلال احمد نے رات گئے شہر کے اہم عزاداری جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔

اس دوران ایس پی سٹی  نے حویلی الف شاہ یکی گیٹ، بھاٹی گیٹ اور اونچی مسجد سمیت مختلف مقامات کا معائنہ کیا، انہوں  نے جلوسوں کے منتظمین، علماء کرام، امن کمیٹی اور مقامی انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں اور سکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ جلوس کے روٹس کے گردونواح میں سرچ آپریشنز کئے جائیں گے اور سکیورٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

بلال احمد کا کہنا تھا کہ روٹس میں آنے والی بلند عمارتوں پر پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے، شہریوں کے تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پولیس الرٹ ہے اور تمام ضروری اقدامات بروقت کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے