شہرکی خبریں
غیرمسلم افراد کیلئے’اقلیت‘یا’مینارٹی‘کی مشترکہ اصطلاح استعمال کی جائے: صوبائی وزیرتعلیم
18 Jun 2025
18 Jun 2025
(لاہور نیوز) وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ غیرمسلم افراد کیلئے ہندو یا کرسچن جیسے انفرادی الفاظ کے بجائے "اقلیت" یا "مینارٹی" کی مشترکہ اصطلاح استعمال کی جائے۔
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی زیرصدارت پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ کی اسسمنٹ کیلئے گلوبل ماڈل کے مطابق جائزے کا فریم ورک بنایا جائے، ٹیچر ٹریننگ گلوبل ماڈل کے جدید پیٹرن کے مطابق کی جائے۔
وزیرتعلیم نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن، پی سی ٹی بی ،قائد کے تمام افسران کی ڈیپوٹیشن پر نظرثانی کی ہدایت کر دی، انہوں نے پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کی اقلیتی خاتون رکن کو اکیڈمک کمیٹی میں شامل کرنیکی ہدایت بھی جاری کر دی۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اقلیتی خاتون ممبر آفیسر کو نصابی کمیٹی میں شامل کرکے آراء سے استفادہ کیا جائے۔
