
17 Jun 2025
(لاہور نیوز) ایران اسرائیل کی کشیدگی پاکستان نے سفارت خانوں سےغیر ضروری عملے کو نکالنا شروع کر دیا۔
حکام دفتر خارجہ وزارت کے مطابق سفارت خانے کے غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو نکالاجا رہا ہے جبکہ دفتر خارجہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور ہمارے قونصل خانے کام جاری رکھیں گے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ایران سے سفارتکاروں کے غیر ضروری عملے کے انخلا کا فیصلہ کیا گیا، یہ فیصلہ ایرانی حکام کو اعتماد میں لئے جانے کے بعد کیا جا رہا ہے۔