تعلیم
آفٹر نون سکولوں کی مانیٹرنگ:اساتذہ کی غیرحاضری، طلبا کی انرولمنٹ میں کمی کا انکشاف
12 Jun 2025
12 Jun 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب کے 29اضلاع میں ساڑھے3 ہزارسے زائد آفٹر نون سکولوں کی مانیٹرنگ مکمل کر گئی۔
مانیٹرنگ کے دوران سیکڑوں سکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری، طلبا کی انرولمنٹ میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے مانیٹرنگ کرنے والے92 منتخب اساتذہ کو ایک اعزازی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نےاکاؤنٹ آفس کو ایک اضافی تنخواہ جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ کی ناقص رپورٹ پرسیکڑوں آفٹرنون سکول بند کرنے پرغورشروع کر دیا گیا۔ منتخب اساتذہ نے بغیرسرکاری گاڑی اوراپنی مدد آپ کےتحت مانیٹرنگ کا کام مکمل کیا۔
لاہور میں 108آفٹر نون سکولوں کی مانیٹرنگ کی گئی۔ لاہورمیں 90 فیصدآفٹرنون سکولوں سے مانیٹرنگ کے نتائج مثبت آئے۔
