اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا

12 Jun 2025
12 Jun 2025

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی اور بھارت کے ابھیشیک شرما کی دوسری پوزیشن بدستور برقرار ہے، بھارتی بلے باز تلک ورما ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے اور انگلش بیٹر فل سالٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔

جاری کردہ رینکنگ کے مطابق انگلش بیٹر جوز بٹلر ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادو ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے، سری لنکا کے پتھم نسانکا ساتویں، نیوزی لینڈ کے ٹِم سائفرٹ آٹھویں، سری لنکا کے کوشل پریرا نویں اور جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس 10 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 30 ویں پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ حسن نواز اور صائم ایوب ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالتریب 47 ویں اور 62 ویں اور کپتان سلمان آغا دو درجہ تنزلی کے بعد 77 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بالترتیب 12 ویں اور 13 ویں پوزیشن برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ انگلینڈ کے عادل راشد دو درجہ ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے، بھارت کے ورون چکرورتی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سری لنکا کے ونندو ہسارنگا ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کی چھٹی، بھارت کے روی بشنوئی ساتویں، سری لنکا کے مہیش ٹھیکشانا آٹھویں، افغانستان کے راشد خان نویں اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ 10 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

حارث رؤف، عباس آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی ایک ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب 19 ویں، 20 ویں اور 35 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے