(ویب ڈیسک) عریقہ حق کا شمار پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں کیا جاتا ہے، ٹک ٹاک پر ان کے12 ملین فالوورز ہیں۔
اس کے علاوہ عریقہ حق مشہورسنگرعاصم اظہر کے گانے 'تم تم' سمیت کئی گانوں میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔
حال ہی میں عریقہ حق نے ایک انٹرویو کے دوران مختلف موضوعات پر بات کی، دوران گفتگو عریقہ حق نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا اعتراف بھی کیا۔
انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا انفلوئنسرعریقہ حق کا کہنا تھا کہ’ ڈپریشن کے وقت مجھے میری فیملی کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل تھا لیکن بہت سے اداکاروں نے بھی ڈپریشن سے نجات دلانے میں میری مدد کی ‘ ۔
دوران گفتگو عریقہ حق نے سینئر اداکارہ صبا قمر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ’ خاص طور پر اداکارہ صبا قمر نے میری مدد کی، صبا قمر نے میرا فون نمبر گلوکار عاصم اظہر سے لیا تھا اور مجھ سے کال پر بات کی اور مجھے کچھ ٹپس دیتے ہوئے پرسکون رہنے کا طریقہ بتایا‘۔
عریقہ حق کا کہنا تھا کہ صبا قمر کی بات پرعمل کرتے ہوئےمجھے ڈپریشن سے نجات پانے میں بہت مدد ملی۔
