اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماضی کا مقبول ڈراما عینک والا جن ایچ ڈی فارمیٹ میں یوٹیوب پر ریلیز

02 Jun 2025
02 Jun 2025

(ویب ڈیسک) ماضی کے مقبول ڈرامے’’عینک والا جن‘‘ کو ہائی ڈیفینیشن ویڈیوفارمیٹ میں دوبارہ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔

عینک والا جن کو ابتدائی طور پر 1993ء سے 1996 ء کے دوران پی ٹی وی لاہور سنٹر سے نشر کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں 2005ء اور 2008ء کے درمیان بھی نشر کیا گیا۔کوہ قاف کے جنوں، پریوں اور جادوگروں کی کہانیوں پر مبنی اس ڈرامے کی ہدایات حفیظ طاہر نے دی تھیں اور اسے زیب شہزاد نے پروڈیوس کیا تھا، یہ ڈراما نہ صرف بچوں کو تفریح فراہم کرتا تھا بلکہ اخلاقی درس بھی دیتا تھا۔

اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ڈرامے کا ریمیک بھی بنایا گیا، جسے یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا اور اب پی ٹی وی نے پہلے ہی ڈرامے کو ایچ ڈی فارمیٹ میں یوٹیوب پر دوبارہ ریلیز کردیا ہے۔پی ٹی وی کی جانب سے اپنے یوٹیوب ڈیجیٹل چینل پر ڈرامے کو دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے اور اس کی یومیہ ایک قسط ریلیز کی جاتی ہے۔

ڈرامے کی یوٹیوب پر دوبارہ واپسی پر بچوں سمیت والدین بھی خوش دکھائی دیتے ہیں جو اپنے بچوں کو اپنے بچپن کا ڈراما دیکھتا دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ عینک والا جن میں کردار ادا کرنے والے متعدد اداکار انتقال کر چکے ہیں،زکوٹا کا کردار ادا کرنے والے اداکار مطلوب الرحمن المعروف منا لاہوری فروری 2018 میں انتقال کر گئے تھے،ان سے پہلے بل بتوڑی کا کردار ادا کرنے والی نصرت آرا بیگم اکتوبر 2017 میں انتقال کرگئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے